0
Saturday 27 Feb 2010 11:42

عید میلادالنبی (ص) پر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام،لشکر جھنگوی کے 3 دہشت گرد گرفتار

عید میلادالنبی (ص) پر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام،لشکر جھنگوی کے 3 دہشت گرد گرفتار
کراچی:اسلام ٹائمز-روزنامہ جنگ کے مطابق  سی آئی ڈی پولیس نے عید میلادالنّبی(ص) کے موقع پر کراچی میں تخریب کاری کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم جہادی تنظیم لشکر جھنگوی کے 3 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا،جو 12 ربیع الاوّل کو نشتر پارک کے قریب موٹر سائیکل بم دھماکہ کرنا چاہتے تھے۔ ایس ایس پی،سی آئی ڈی فیاض خان کے مطابق ایک خفیہ اطلاع پر ڈی ایس پی چوہدری صفدر کی قیادت میں سی آئی ڈی پولیس کی ایک ٹیم نے جمعہ کو جمشید روڈ سے تین خطرناک دہشت گردوں اسماعیل چانڈیو،عبدالباقی عرف طلحہ اور یوسف چانڈیو کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 راکٹ،2 مارٹر گولے،20کلو گرام دھماکہ خیز مواد پوٹاشیم نائٹریٹ،5 سو گرام C-4 ایکسپلوسو،6 ڈیٹونیٹر،وائر اور دیگر اشیاء برآمد کر لیں۔ملزمان کا تعلق کالعدم دھشت گرد تنظیم لشکر جھنگوی سے ہے۔ملزمان نے ہفتہ 12 ربیع الاوّل کو شہر کے مرکزی علاقے نشتر پارک کے قریب موٹر سائیکل بم دھماکہ کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی،تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کا یہ منصوبہ ناکام بنا دیا اور شہر کو ایک بڑی ممکنہ تباہی سے بچا لیا۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ 
واضح رہے کہ نشتر پارک میں ہر سال جشن عیدمیلاد النّبی (ص) کے سلسلے میں ایک بڑا جلسہ منعقد ہوتا ہے،جس میں لاکھوں افراد شریک ہوتے ہیں۔چند سال پہلے بھی عیدمیلاد النّبی (ص) کے موقع پر نشتر پارک کے اسی جلسہ میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجہ میں سنی تحریک کی پوری قیادت سمیت 50 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ 

خبر کا کوڈ : 21057
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش