0
Tuesday 20 Nov 2012 01:11

کراچی میں امام بارگاہ کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں، علامہ ہاشم موسوی

کراچی میں امام بارگاہ کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں، علامہ ہاشم موسوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ سید ہاشم موسوی سمیت دیگر عہدیداران نے گزشتہ رات امام بارگاہ و جامع مسجد مصطفیٰ کراچی کے قریب دھماکہ پر حکومتی اداروں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومتی لاپرواہی کے باعث ان حساس حالات میں عباس ٹاؤن میں عشرہ محرم الحرام کے دوران مجلس عزاء کے موقع پر لوڈشیڈنگ کردی گئی، جس کی وجہ سے دہشت گردوں کو یہ موقع ملا کے کہ وہ اپنی ملک اسلام دشمن کارروائی کو انجام دیں جو قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے سرعام قرار واقعی سزا دے، تاکہ کراچی سمیت پورے پاکستان میں امن و امان قائم ہوسکے۔ 

انہوں گزشتہ رات خضدار میں دہشت گردوں کے ہاتھوں ایک شیعہ ہزارہ تاجر کی شہادت کی پرزور مذمت کی اور کہا کہ دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے جبکہ پاکستان کی پرامن اور مخلص ملت جعفریہ کو ان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ محرم الحرام کے مہینے میں امام حسین (ع) نے اپنے اہل و عیال و اصحاب باوفا کی قربانی دے کر اسلام کو زندہ کیا۔ امام حسین (ع) کے قیام کی وجہ سے آج بلکہ رہتی دنیا تک اسلام و انسانیت راہ ہدایت باقی ہے۔ اسی طرح ہر سال کربلا کی یاد کو تازہ رکھنے کی وجہ سے اسلام کو نئی زندگی ملتی ہے۔ جو مسلمانوں بلکہ پوری انسانیت کیلئے راہ نجات اور اللہ تعالی کی اطاعت میں زندگی گزار نے کا ایک بے مثال ذریعہ ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن، شیطانی طاقتیں امریکہ، اسرائیل اور ان کے حامی اس بات کو اچھی طرح سمجھ چکے ہیں کہ جب تک عزاداری امام حسین (ع) باقی ہے تب تک ہم دنیا اور خصوصاً مسلمانوں پر تسلط قائم نہیں کرسکتے۔ لہٰذا یہی وجہ ہے کہ ان کے ذر خرید جاہل دہشت گرد اس  عزاداری امام حسین (ع) کو روکنے کیلئے اپنی ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں تاکہ مسلمان اپنے ہاتھوں بدنام ہوں، جس سے اسلام کو کمزور کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسری طرف ہماری حکومت جو امریکہ کی غلام ہے شیطانی طاقتوں کی ایماء پر دہشت گردی کی سرپرستی کر رہی ہے، جس کی وجہ سے پاکستان کا وقار مجروح اور امن و امان تباہ ہوچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ دینے کے ساتھ ساتھ ان ایام محرم میں کوئٹہ سمیت پورے پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کے علمبردار و پاکستان کے وفادار علماء اہل تشیع کے مجلس عزا سے خطاب پر پابندی لگائی گئی ہے، جو عدل و انصاف کے منافی ہے، اور ہم اس اقدام کی بھی سخت مذمت کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 213425
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش