0
Saturday 24 Nov 2012 12:46

فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری و مظالم کے خلاف ہجیرہ میں جماعت اسلامی کی ریلی

فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری و مظالم کے خلاف ہجیرہ میں جماعت اسلامی کی ریلی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے زیراہتمام فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا آغاز نماز جمعہ کے بعد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اسرائیلی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی قابل مذمت ہے اور تمام مسلم ممالک متحد ہو کر آواز بلند کریں۔ احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حلیم خان نے کہا کہ ستر لاکھ کی آبادی والا اسرائیل آج ڈیڑھ ارب سے زائد اور وسائل سے بھرپور مسلمانوں کے لیے ایک چیلنج بنا ہوا ہے اور وہ جب چاہتا ہے فلسطین میں معصوم بچوں، خواتین اور نوجوانوں کا قتل عام شروع کر دیتا ہے۔ اگر کوئی مسلمان اپنے اوپر ہونے والے ظلم کا دفاع کرے تو دہشتگرد قرار دیا جاتا ہے۔ انھوں نے عالمی برادری کے اس دوہرے معیار کی شدید مذمت کی۔ انھوں نے قاضی حسین احمد پر ہونے والے خود کش حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ان حملوں میں امریکی ایجنٹس ملوث ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر مسلمان حکومتیں علم جہاد کو تھام لیتیں تو آج مسلمانوں کا خون یوں ارزاں نہ ہوتا۔ اس وقت مسلمان دنیا کے ہر خطے میں ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں، مگر ان کی حمایت میں کوئی آواز بلند نہیں ہوتی۔ لیکن اگر کوئی مسلمانوں کے مذہبی جذبات سے کھیلے تو اس کی حمایت میں سارا عالم کفر اٹھ کھڑا ہوتا ہے۔ انھوں نے فلسطین پر اسرائیلی مظالم اور مسلمان حکمرانوں کی بے حسی کی شدید مذمت کی۔
خبر کا کوڈ : 214761
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش