0
Thursday 29 Nov 2012 00:30

عوامی نیشنل پارٹی سے اتحاد امریکہ سے اتحاد کے مترادف ہے، مفتی کفایت اللہ

عوامی نیشنل پارٹی سے اتحاد امریکہ سے اتحاد کے مترادف ہے، مفتی کفایت اللہ
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینئر رہنماء اور رکن صوبائی اسمبلی مفتی کفایت اللہ نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی سے اتحاد امریکہ سے اتحاد کے مترادف ہے، اے این پی قوم پرستی کے نام پر قوم میں تفرقہ ڈال رہی ہے، عوام ناموس رسالت (ص) قانون میں کسی قسم کی ترمیم نہیں ہونے دینگے، امریکہ اور اُس کے حواریوں کے مقابلے میں سرور کونین (ص) پر مر مٹنے والوں کو ووٹ دیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چارسدہ میں منعقدہ حرمت رسول (ص) کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مفتی کفایت اللہ نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی صوبے کے نام کی تبدیلی پر فحر سے پھولے نہیں سما رہی مگر وہ بھول چکی ہے کہ صوبائی اسمبلی کئی بار پختونخوا نام کی قرار دادیں منظور کر چکی ہے جبکہ خیبر پختونخوا کا نام تو بہت پہلے نواز شریف حکومت نے منظور کیا تھا مگر اس وقت اے این پی نہیں مان رہی تھی۔
 
ان کا کہنا تھا کہ اب عوامی نیشنل پارٹی نے 42 ارب ڈالر لیکر پختونخوا کی بجائے خیبر پختونخوا پر سودا کر کے صوبے کے عوام اور صوبائی اسمبلی کے ممبران سے مذاق کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی قوم پرستی کی باتیں کر کے ملک میں تفرقات پیدا کر رہی ہے۔ اے این پی سے انتخابی اتحاد امریکہ سے اتحاد کے مترادف ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ قوم امریکی اتحادیوں اور اس کے حواریوں کی بجائے حرمت رسول (ص) پر مر مٹنے والے لوگوں کو ووٹ دے، اُنہوں نے واضح کیا کہ ہم اپنا خون بہادینگے مگر ناموس رسالت (ص) قانون میں کسی قسم کی ترمیم نہیں کرنے دینگے۔
خبر کا کوڈ : 216104
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش