0
Thursday 29 Nov 2012 13:52

ایک بار پھر اقتدار کے خواب دیکھنے والے وقت آنے پر سخت مایوس ہوں گے، شاہ محمود قریشی

ایک بار پھر اقتدار کے خواب دیکھنے والے وقت آنے پر سخت مایوس ہوں گے، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی نااہلیوں اور ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشیت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے، لاکھوں لوگوں سے روزگار چھین لیا گیا ہے، ملتان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو دہشت گردی کے واقعات میں معصوم اور بے گناہ شہر ی لقمہ اجل بن رہے ہیں تو دوسری طرف ڈرون حملوں کے نتیجے میں ہمارے بے گناہ قبائلی مر رہے ہیں، لیکن اس کے باوجود ہمارے حکمرانوں نے ڈومور کی پالیسی کو ترک نہیں کیا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ تعجب کی بات ہے کہ ملک اور قوم کو گھمبیر صورتحال سے دوچار کرنے والے آئندہ عام انتخابات میں ایک بار پھر اقتدار کے خواب دیکھ رہے ہیں، تاہم وقت پر اُنہیں سخت مایوسی سے دوچار ہونا پڑے گا، ان کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات کے سیاسی دنگل میں نوجوانوں کی بڑی تعداد میدان میں اُتاریں گے، اس موقع پر ان کے صاحبزادے مخدوم زین قریشی، رانا ندیم، ملک احمد نواز اور رانا نظام بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 216195
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش