0
Thursday 29 Nov 2012 22:47

تمام سیاسی قوتیں اپنے آپ کو آئندہ عام انتخابات کیلئے تیار کریں، زرداری

تمام سیاسی قوتیں اپنے آپ کو آئندہ عام انتخابات کیلئے تیار کریں، زرداری
اسلام ٹائمز۔ شریک چیئرمین صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے جو صاف اور شفاف ہونگے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے 46ویں یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں صدر زرداری کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت کے فروغ کے لئے آئندہ عام انتخابات بہت اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات صاف اور شفاف کرائیں گے اور اس سلسلہ میں تمام اقدامات اٹھائیں گے، تمام سیاسی طاقتیں اپنے آپ کو عام انتخابات کیلئے تیار کریں۔ شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کرنے کو ہے تاہم ترقی یافتہ اور جمہوی پاکستان کیلئے مسلسل جدوجہد کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ : 216405
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش