0
Thursday 29 Nov 2012 19:53

صدر زرداری تین سے پانچ دسمبر تک جمہوریہ کوریا کا سرکاری دورہ کریں گے

صدر زرداری تین سے پانچ دسمبر تک جمہوریہ کوریا کا سرکاری دورہ کریں گے
اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ کے مطابق صدر آصف علی زرداری اپنے کورین ہم منصب لی مینگ بیک کی دعوت پر کوریا جا رہے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران صدر زرداری کورین قیادت اور ممتاز تاجروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ پاکستان اور کورین صدور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیں گے۔ دونوں رہنما علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق صدر کے دورے کا مقصد پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔
خبر کا کوڈ : 216347
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش