0
Friday 30 Nov 2012 22:06

پشاور میں پولیس موبائل پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، کانسٹیبل زخمی

پشاور میں پولیس موبائل پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، کانسٹیبل زخمی

اسلام ٹائمز۔ دہشتگردوں کی جانب سے پشاور میں انقلاب روڈ پر پولیس موبائل کو ریموٹ کنٹرول بم سے اڑانے کی کوشش کی گئی، جس میں ایک کانسٹیبل زخمی ہوگیا، جبکہ دھماکہ سے پولیس موبائل کو بھی شدید نقصان پہنچا، پولیس کے مطابق شرپسندوں نے جمعہ کے روز انقلاب روڈ پر ریمورٹ کنٹرول بم نصب کر رکھا تھا اور جونہی پولیس موبائل جائے وقوعہ پر پہنچی تو دھماکہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں کانسٹیبل ارشد زخمی ہوگیا جبکہ موبائل میں سوار باقی پولیس جوان محفوظ رہے، دھماکہ سے پولیس موبائل کو بھی شدید نقصان پہنچا، دھماکہ کے بعد مقامی لوگوں اور ریسکیو ٹیم نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمی کانسٹیبل کو ہسپتال پہنچایا، جہاں مجروح کانسٹیبل کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ میں دو سے تین کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا اور پولیس نے نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

خبر کا کوڈ : 216595
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش