0
Sunday 2 Dec 2012 21:01

اسلحے کی بنیاد پر شریعت کا نفاذ درست نہیں، مولانا فضل الرحمان

اسلحے کی بنیاد پر شریعت کا نفاذ درست نہیں، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ قوم کو تقسیم کر کے لڑانے کی سازش ہو رہی ہے۔ خیبر پختونخوا میں غیر اعلانیہ مارشل لاء لگا ہوا ہے۔ مظفرگڑھ میں اسلام زندہ باد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک کو امریکا کی غلامی میں دے دیا گیا ہے، کراچی میں نفرت پھیلائی جا رہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسلحے کی بنیاد پر شریعت کے نفاذ کی بات درست نہیں، تبدیلی کا نعرہ لگا کر نوجوانوں کو فریب دیا جا رہا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے جلسے میں اے این پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ کالا باغ ڈیم کو انتخابی مہم میں استعمال کرے گی۔

جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کوئی بھی امریکا زندہ باد کے نعرے سے سیاست نہیں کرسکتا۔ کہ الزام تراشی کی سیاست سے ملک کو معاشی بحران سے نہیں نکالا جا سکتا۔ انکا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے بھی امریکا مردہ باد کا صرف نعرہ لگایا تھا جبکہ حقیقت اس سے مختلف تھی۔ فضل الرحمان نے کہا کہ آج بھی امریکا کے حامی امریکی مخالف نعروں سے عوام کو بےوقوف بنا رہے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا آج کی پیپلزپارٹی امریکا کے خلاف نفرت رکھتی ہے۔ افغانستان کے حوالے سے جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امریکا کوشکست ہورہی ہے جس کی وجہ سے وہ پاکستان پر دباوٴ ڈال رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 217265
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش