0
Saturday 1 Dec 2012 00:26

انتخابی اتحاد کے فیصلے ایم ایم اے کی بحالی کے بعد ہی کئے جائیں گے، جے یو آئی خیبر پختونخوا

انتخابی اتحاد کے فیصلے  ایم ایم اے کی بحالی کے بعد ہی کئے جائیں گے، جے یو آئی خیبر پختونخوا
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) صوبہ خیبر پختونخوا کی مجلس عاملہ کا اجلاس صوبائی امیر شیخ امان اللہ کے زیر صدارت دارلعلوم اسلامیہ میں منعقد ہوا، جسمیں ارکان مجلس عاملہ مولانا محمد قاسم ایم این اے، مولانا عطاء الرحمان ایم این اے، صاحبزادہ خالد جان، عبدالجلیل جان، مفتی عبدالشکور، آصف اقبال، سید رحیم شاہ، قاضی ایاز، امانت شاہ کے علاوہ ضلع مردان کی مجلس عاملہ کے ارکان مولانا شجاع الملک، مولانا اسرار الحق، مولانا ضیاء اللہ جان اور قاضی بشیر نے شرکت کی، اجلاس کے فیصلوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالجلیل جان نے کہا کہ اجلاس میں 9 دسمبر کو شیر گڑھ میں ہونیوالی مولانا محمد احمد کانفرنس کے انتظامات کاجائزہ لیا گیا اور اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
 
کانفرنس سے جمعیت علماء ہند کے سربراہ مولانا ارشد مدنی، جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان، مولانا عبدالغفور حیدری، وفاق المدارس کے سربراہ مولانا سلیم اللہ خان، مولانا حنیف جالندھری اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔ اجلاس کے فیصلے کے مطابق صوبائی جنرل کونسل کا اہم اجلاس یکم اور 2دسمبر کو صوبائی سیکرٹریٹ رنگ روڈ میں ہو گا، جسمیں 1000 ارکان جنرل کونسل شریک ہونگے، اجلاس میں 16 دسمبر کو پشاور کے افغان گراونڈ میں قبائل گرینڈ جرگہ کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا، جسمیں تمام ایجنسیوں اور ایف آر سے 3000 قبائلی شریک ہونگے۔
 
اجلاس میں دیگر سیاسی جماعتوں کے جمعیت علماء اسلام کے ساتھ رابطہ کی تصدیق کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی سیاسی و مذہبی جماعت سے سیٹ ایڈ جسمینٹ کے حوالہ سے متحدہ مجلس عمل کی تنظیم نو کے بعد ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے ہی مذاکرات کئے جائیں گے، اجلاس کے فیصلے کے مطابق صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس 10 دسمبر کو پشاور میں طلب کرلیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 216606
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش