0
Tuesday 4 Dec 2012 19:57

امریکہ پاکستان میں خانہ جنگی کا خواہاں ہے، اطہر عمران طاہر

امریکہ پاکستان میں خانہ جنگی کا خواہاں ہے، اطہر عمران طاہر
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران نے کہا کہ کراچی اور کوئٹہ کے بعد لاہور میں شیعہ شخصیات کے قتل کی سازش امریکن گریٹ گیم کا حصہ ہے، جس سے وہ مملکت پاکستان میں خانہ جنگی کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں جاری دہشت گردی جس میں شیعہ عمائدین، اسکالرز، ڈاکٹرز اور وکلا کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جو حکومت اور انتظامیہ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے وکیل سید عابد مسعود نقوی پر حملہ کرنے والے وہی شر پسند عناصر ہیں جنہوں نے گزشتہ ماہ لاہور ہائیکورٹ کے وکیل سید شاکر علی رضوی کو شہید کیا تھا۔ 

مرکزی صدر آئی ایس او اطہر عمران نے کہا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنے ملک کے شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکے ہیں اور حکمران اپنے آقاؤں کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے مجرموں سے آنکھیں پھیرے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے وہ کھلے عام دندناتے پھر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ ٹارگٹ کلنگ سامراج کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے، انہوں نے سید عابد مسعود نقوی پر حملے کی پرزور مذمت کی ہے اور حکومت وقت کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ہوش کے ناخن لے اور مجرموں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے بعد بدامنی کو لاہور میں پھیلایا جا رہا ہے اور اس کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلانے کی سازش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم باہمی اتحاد کا مظاہرہ کرے اور دشمن کے عزائم یک جہتی سے ناکام بنا دے۔
خبر کا کوڈ : 217942
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش