0
Wednesday 5 Dec 2012 22:31

جے یو آئی کا کراچی، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر اظہار تشویش

جے یو آئی کا کراچی، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر اظہار تشویش
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) خیبر پختونخوا کی مجلس عمومی کے اجلاس کے مزید فیصلوں اور قرار دادوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالجلیل جان نے کہا ہے کہ صوبائی امیر شیخ امان اللہ کی زیرصدارت صوبائی جنرل کونسل کے اجلاس میں آئندہ عام انتخابات میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے ہر حلقہ سے امیدوار کھڑا کرنا کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ضلعی جماعتوں کو ہدایات کی گئی کہ وہ رابطہ عوام مہم اور انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں اپنا ہوم ورک مکمل کریں، اجلاس میں کراچی، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر تشوتش ظاہر کرتے ہوئے کہا گیا کہ ٹارگٹ کلنگ، اغواء اور ڈکیتیاں روز مرہ کا معول بن چکا ہے اور معاشی طور پر بھی ملک بدحالی کی طرف بڑھ رہا ہے۔
 
اجلاس میں کہا گیا کہ حکمران اپنے اقتدار کے مزے میں مصروف ہیں، حکومت کی کوئی رٹ باقی نہیں رہی، ملک کو تباہی کے کنارے پر کھڑا کردیا گیا ہے، اجلاس میں مدارس کے خلاف حالیہ کارروائیوں اور طلباء و علماء کرام کی شہادت پر گہرے رنج و غم اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ موجودہ حالات میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں لہذا وہ مستعفی ہو جائیں، اجلاس میں ڈرون حملوں پر حکمرانوں کی معنی خیز خاموشی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا گیا کہ قبائلی عوام ڈرون حملوں کی وجہ ہر طرف لاشیں بکھری پڑی ہیں لیکن حکمران ان حملوں کو بند کرنے کی جرات نہیں کرسکتے۔
خبر کا کوڈ : 218301
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش