0
Thursday 6 Dec 2012 23:47

زرداری اور نوازشریف دونوں سرائیکیوں کے حقوق کے دشمن ہیں، غلام فریدکوریجہ

زرداری اور نوازشریف دونوں سرائیکیوں کے حقوق کے دشمن ہیں، غلام فریدکوریجہ
اسلام ٹائمز۔ سرائیکستان قومی اتحاد کے سربراہ خواجہ غلام فرید کوریجہ نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری اور نواز شریف دونوں سرائیکیوں کے حقوق اور شناخت کے دشمن ہیں، نوراکشتی کے ذریعے سرائیکیوں کو تقسیم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، اگر یہ سلسلہ نہ روکا گیا تو سرائیکی وسیب کے غیور فرزند احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان کے ضلعی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر خواجہ شوکت عزیزکوریجہ اور دیوان حسین بخاری بھی موجودتھے۔ غلام فرید کوریجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت مسلم لیگ ن کے بغیر سرائیکی صوبہ بناسکتی ہے، اگر عمران خان سرائیکی صوبے کی حمایت کا اعلان کریں تو اُن کے ساتھ اتحاد کی بات ہو سکتی ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ آئندہ الیکشن میں سرائیکی وسیب اُسی جماعت کو ووٹ دے گا جو اُس کے لیے علیحدہ صوبے کی جدوجہد میں شامل ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 218648
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش