0
Thursday 6 Dec 2012 22:37

آئی ایس او بلتستان کے تحت علامہ حافظ نوری کے ایصال ثواب کیلئے مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا

آئی ایس او بلتستان کے تحت علامہ حافظ نوری کے ایصال ثواب کیلئے مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیر اہتمام علامہ حافظ حسین نوری کے انتقال کے حوالے سے مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام نے علامہ حافظ نوری کی شخصیت اور سیاست پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے کہا کہ علامہ شیخ حافظ نوری کے انتقال سے مجلس وحدت المسلمین ایک قد آور شخصیت سے محروم ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ نوری نے بلتستان میں مجلس وحدت المسلمین کی فعالیت میں اہم کردار ادا کیا اور تمام علماء و طلباء کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے میں دن رات سعی کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ملک مختلف مسائل میں گھرا ہوا ہے اور سازشی عناصر ملک کو کھوکھلا کرنے پر تلے ہوئے ہیں، اس صورت میں ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ دشمن عناصر کی سازش میں نہ آئیں اور ملک کی فلاح اور استحکام کیلئے کام کریں۔
خبر کا کوڈ : 218662
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش