0
Friday 7 Dec 2012 23:37

ایران امریکی ڈرون پکڑنے والا انوکھا شکاری ہے، ایگور کاروتچنکوف

ایران امریکی ڈرون پکڑنے والا انوکھا شکاری ہے، ایگور کاروتچنکوف
اسلام ٹائمز۔ روسی ماہر نے کہا ہے کہ ایران دنیا میں امریکی ڈرون پکڑنے اور اتارنے والا واحد اور انوکھا شکاری ہے۔ ریڈیو تہران شعبہ پشتو کے مطابق روس کے قومی دفاع سے متعلق میگزین کے چیف ایڈیٹر ایگور کاروتچنکوف نے کہا ہے کہ ایران واحد ملک ہے جو امریکی ڈرون کو پکڑنے اور اسے اتارنے میں کامیاب ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے ایک بہت بڑی فوجی اور دفاعی کامیابی ہے۔ مذکورہ روسی ماہر نے کہا کہ ایران کی موجودہ کامیابی سے یہ ظاہر ہو رہا ہے کہ ایران نے امریکی ڈرون کو کنٹرول میں لانے کی ٹیکنالوجی اور اسکی مانیٹرنگ سسٹم میں داخل ہونے اور اسکے کوڈز کو ڈی کوڈ کرنے میں مکمل مہارت حاصل کرلی ہے۔
 
روسی ماہر کا کہنا تھا کہ ایران اب اس مقام پر پہنچ چکا ہے جو ڈرون کا شکار کرنے کے علاوہ فوجی اور دفاعی سطح پر بے پایان ترقی کا حامل ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل امریکہ کے ایک ڈرون طیارے نے ایرانی حدود کی خلاف ورزی کی تھی، جسے ایران کے انقلابی گارڈ سپاہ پاسدارن نے فوری طور پر کنٹرول کرکے اتار لیا تھا اور امریکہ کا یہ تیسرا ڈرون ہے جو ایران نے شکار کیا ہے، جن میں سے دو کو صحیح سالم اتار کر قبضے میں لیا جا چکا ہے، جبکہ ایک کو خلیج فارس میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بارے میں امریکہ نے دعویٰ کیا تھا کہ طیارے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
خبر کا کوڈ : 218924
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش