0
Saturday 8 Dec 2012 14:20

سندھ حکومت کو وزیراعلیٰ پنجاب سے کوچنگ لینی چاہیے، نہال ہاشمی

سندھ حکومت کو وزیراعلیٰ پنجاب سے کوچنگ لینی چاہیے، نہال ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے صدر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ، دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، سندھ حکومت کو وزیراعلیٰ پنجاب سے کوچنگ لینی چاہیے۔ پیپلز پارٹی نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اربوں روپے کی کرپشن کی ہے جبکہ وزارت اطلاعات سندھ میں بڑے گھپلے ہوئے ہیں جلد منظر عام پر لائیں گے، کراچی کی انتظامیہ قبضہ گروپ سے ملی ہوئی ہے سندھ کے وسائل پر ڈاکو راج جبکہ پنجاب کے وسائل پر شہباز ہے۔ اندرون سندھ مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں و کارکنوں کو جبر و تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
 
پریس کانفرنس کے موقع پر ناصر الدین محمود، سید منور رضا، خالد ممتاز اور سلیم انیس گجر بھی موجود تھے۔ پریس کانفرنس میں عوامی نشنل پارٹی، پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کراچی سے تعلق رکھنے والے درجنوں کارکنوں و رہنماﺅں نے مسلم (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔
 
نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ پاک ٹاور سے تین تلوار امن مارچ کے نام پر دس کروڑ روپے کی گرانٹ آئی تھی شرجیل میمن بتائیں یہ رقم کہاں گئی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات سندھ میں جو گھپلے ہوئے ہیں ان کو جلد منظر عام پر لائیں گے۔ نہال ہاشمی نے مزید کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اربوں روپے کی کرپشن کی ہے اس رقم کے ذریعہ آئندہ انتخابات پر اثر انداز ہونے کی سازش کی جا رہی ہے۔
 
نہال ہاشمی نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کے مردہ گھوڑے میں جان ڈال کر اس کی مخالفت کی آڑ میں سیاست چمکانے کی ناکام کوشش سندھ کے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتی، وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن اپنے قد سے بڑھ کر بڑی بڑی باتیں کر رہے ہیں۔ جب مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ پہلے پاکستان اور پھر کالا باغ ہے تو پھر اس کے بعد کالا باغ ڈیم پر پیپلز پارٹی باالخصوص شرجیل میمن سندھ کے عوام کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 219085
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش