0
Monday 10 Dec 2012 21:11

ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی کی پیر پگارا سے ملاقات، انتخابی مفاہمت پر اتفاق

ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی کی پیر پگارا سے ملاقات، انتخابی مفاہمت پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے مسلم لیگ (فنکشنل) کے سربراہ پیر پگارا پیر صبغت اللہ شاہ راشدی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور دو طرفہ دلچسپی کے امور، پیش آمدہ انتخابات اور ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ طرفین نے انتخابی مفاہمت اور مل کر ساتھ چلنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی سندھ کے سیکریٹری ممتاز سہتو، نائب امراء اسد اللہ بھٹو، راشد نسیم، کراچی کے امیر محمد حسین محنتی، سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری بھی موجود تھے۔

پیر پگارا نے جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی آمد کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ نماز اور تسبیح پڑھنے والوں کا میرے گھر آنا خیر و برکت کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی صورتحال پر آج ہر محب وطن شخص پریشان ہے، حکومت نے اپنے پانچ سالوں میں ملک کے تمام اہم اداروں کو تباہی کے دہانے پرپہنچا دیا ہے۔ 30 سے 35 ہزار جرائم پیشہ افراد کو پولیس میں بھرتی کیا گیا ہے اور عملاً چور کو چوکیداری پر مامور کردیا گیا ہے، ہم نے اصولوں کی بنیاد پر حکومت سے علیحدگی اختیار کی ہے، ہم بلیک میلنگ کی بنیاد پر علیحدہ نہیں ہوئے۔ آج پیپلز پارٹی اپنے کرتوتوں کی وجہ سے خوفزدہ ہے۔

ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے کہا کہ پیر پگارا کے فیصلے سے ہمیں ہمت ملی ہے، حکومت سندھ دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہے، سندھ نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا مگر پیپلز پارٹی نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ مثبت قوتیں آپس میں مل کر کوئی لائحہ عمل طے کریں اس سلسلے میں پیر پگارا مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 220015
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش