0
Saturday 15 Dec 2012 23:54

جنوبی پنجاب کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا ایک ہی حل ہے کہ نیا صوبہ بنائے جائے، یوسف رضا گیلانی

جنوبی پنجاب کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا ایک ہی حل ہے کہ نیا صوبہ بنائے جائے، یوسف رضا گیلانی
اسلام ٹائمز۔ نئے صوبے کے قیام کے بغیر انقلاب نہیں آسکتا۔ تخت لاہور چین سے نہیں بیٹھنے دے گا۔ اسی پارلیمنٹ میں نئے صوبے کا بل پیش کریں گے۔ عوام ان کے مطالبہ کی مخالفت کرنے والوں کا محاسبہ کریں، نیا صوبہ بنا کر وزیر اعلی نہیں بننا کیونکہ وزارت اور منصب خود چھوڑ کر آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان انقلاب کا دعوی کر رہا ہے۔ وفاداریاں بدلنے سے انقلاب نہیں آتا۔ انقلاب نظریے کے ساتھ آتا ہے، وفاداریاں تبدیل کرانے اور فارورڈ بلاک کے ساتھ حکومت چلانے سے نہیں۔ سابق وزیراعظم نے بہاولپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے حکمرانوں نے پہلے بھی پیلی ٹیکسی اسکیم شروع کی اور فارن اکاونٹس منجمند کر دئیے جس سے ملک دیوالیہ ہو گیا تھا۔ پیلی ٹیکسی اورسستی روٹی اسکیم ناکام ہو گئی، ان کے پاس ویژن نہیں ہے۔
 
یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ موجودہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی اور یہ ایک تاریخی بات ہے۔ اسمبلی کی مدت پوری ہونے سے ان کرم فرماوں کو بھی فائدہ ہوگا جنہیں اقتدار میں آنے کی جلدی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کیسی بھی ہو، اسے بچانے کی ذمہ داری میڈیا، عوام اور سیاست دانوں پر عائد ہوتی ہے۔ بڑی بدقسمتی ہوگی اگر انتخابات وقت پر نہ ہوئے۔ پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات کے لئے اپنے نظریات کے ساتھ عوام کے پاس جائیں گے۔ یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا ایک ہی حل ہے کہ نیا صوبہ بنائے جائے۔
خبر کا کوڈ : 221650
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش