0
Tuesday 18 Dec 2012 14:17

قراقرم یونیورسٹی کی متعصب وائس چانسلر کو برطرف کیا جائے، ایم ڈبلیو ایم گمبہ اسکردو

قراقرم یونیورسٹی کی متعصب وائس چانسلر کو برطرف کیا جائے، ایم ڈبلیو ایم گمبہ اسکردو
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین تحصیل گمبہ اسکردو کا ہنگامی اجلاس سکریٹری جنرل علامہ شیخ علی محمد کریمی اور سیکرٹری جنرل سید صادق نوری کی زیر صدارت مجلس وحدت مسلمین سیکرٹریٹ گمبہ اسکردو میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے شرکاء نے قراقرم یونیورسٹی میں یوم حسین (ع) کے شرکاء پر دہشت گردوں کی فائرنگ، شیعہ طلباء کو یوم حسین (ع) میں شرکت کرنے پر یونیورسٹی سے فارغ کرنے اور بھاری جرمانہ عائد کرنے پر وائس چانسلر کے متعصبانہ رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ شرکائے اجلاس نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹی کے وی سی کوفوری طورپر برطرف کیا جائے، طلبہ کے خلاف دیئے گئے احکامات کو واپس لیا جائے، بصورت دیگر پاکستان کی تمام یونیورسٹیوں کے شیعہ طلباء حکومت کے خلاف شدید ردعمل کا مظاہرہ کریں گے۔

اجلاس سے سید محمود موسوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید قائد علامہ سید ضیاء الدین رضوی کے قاتلوں کو فرار کرنے میں جی بی حکومت، آئی جی پولیس اور ایجنسیاں برابر کی شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جی بی حکومت سانحہ کوہستان، چلاس اور لولوسر کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کے بجائے مظلوم شیعہ علماء اور مذہبی رہنماؤں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے، ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ شرکائے اجلاس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جب تک پاکستان میں ایک بھی شیعہ زندہ ہے حضرت عباس (ع) کا پرچم بلند رکھیں گے، عزاداری کے خلاف کسی بھی طاغوتی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے، عزاداری کی راہ میں حائل تمام طاغوتی طاقتوں کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے اور ان کے تمام ناپاک عزائم کو خاک میں ملائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 222284
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش