0
Wednesday 19 Dec 2012 00:25

پشاور دھماکوں کے باوجود انتخابات ملتوی نہیں کئے جائیں گے، یوسف رضا گیلانی

پشاور دھماکوں کے باوجود انتخابات ملتوی نہیں کئے جائیں گے، یوسف رضا گیلانی
اسلام ٹائمز۔ ملک میں جنگ ہوئی تو تب بھی انتخابات مقررہ وقت پرہی ہونگے، افغانستان میں خراب صورتحال کے باوجود دو مرتبہ انتخابات ہوئے ہیں اب یہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کام ہے کہ وہ الیکشن کے موقع پر امن وامان کو قائم رکھیں اور اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں۔ افغانستان میں جنگ کے دوران بھی الیکشن ہوئے تھے پشاور دھماکوں کے باوجود انتخابات ملتوی نہیں کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ملتان ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کے بارے میں کام ہورہا ہے نگران سیٹ اپ مشاورت سے بنائیں گے انتخابات صاف و شفاف ہونگے۔ محترمہ بے نظیر بھٹو نے عوام کے حقوق عدلیہ اور میڈیا کے لئے قربانیاں دی ہیں ان کے افکار اور منشور کو لے کر چل رہے ہیں۔ پنجاب حکومت کا فوڈ پروگرام ناکام ہوچکا ہے اسی لاکھ خاندانوں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مستفید کرنا آسان کام نہیں ہے۔ انہوں نے الطاف حسین کی سپریم کورٹ میں طلبی کے سوال کے جواب میں کہا کہ میں الطاف حسین کا ترجمان نہیں ہوں وہ اپنا جواب خود دینگے۔
خبر کا کوڈ : 222621
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش