0
Thursday 20 Dec 2012 22:57

سینیٹ میں انسداد پولیو ٹیموں پر حملوں کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور

سینیٹ میں انسداد پولیو ٹیموں پر حملوں کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین نیئرحسین بخاری کی زیرصدارت سینیٹ کے اجلاس میں وزراء کی عدم حاضری پر اپوزیشن و حکومتی ارکان نے شدید احتجاج کیا اور ایوان میں نہ آنے والے وزراء کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔ فاروق نائیک نے کہا کہ وہ تجویز وزیراعظم تک پہنچائیں گے۔ ایوان میں انسداد پولیو ٹیموں پر حملوں کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ وزیر مملکت برائے خزانہ سلیم مانڈوی والا ٹیکس قوانین میں ترمیم کا بل پیش کرنا چاہتے تھے لیکن رضا ربانی اور اسحاق ڈار نے بل پیش نہ ہونے دیا۔ چیئرمین نے کہا کہ وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کل ایوان میں آکر بل پیش کریں۔ جے یو آئی کے مولانا غفور حیدری نے کہا کہ پولیو ورکرز پر حملوں سمیت ہر واردات کو دہشتگردی سے جوڑنے کی روایت تبدیل ہونی چاہیئے، انہوں نے گورنرخیبرپختوخوا کے نظریہ پاکستان پر ریمارکس پر بات نہ کرنے دینے پر ساتھیوں سمیت اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔

مسلم لیگ نون کے اسحاق ڈار نے کہا کہ خفیہ اداروں کو پولیو ورکرز اور فرقہ وارانہ فسادات کے پیچھے چھپے حقائق منظر عام پر لانا ہونگے۔ صغری امام اور مولانا غفورحیدری نے سوال کیا کہ ایبٹ آباد آپریشن اور ڈاکٹرشکیل آفریدی کیساتھ پولیو ورکرز حملوں کا کوئی تعلق ہے، اے این پی کے زاہد خان نے بھی دہشتگردی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ وفاقی وزیر میر ہزار بجارانی نے کہا کہ مذہبی رہنما انسداد پولیو مہم کی کھل کر حمایت کریں۔ اجلاس کل صبح دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 223227
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش