0
Tuesday 25 Dec 2012 22:10

ملک میں فرقہ واریت ڈالروں کے بل بوتے پر ہونے والی دہشتگردی ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

ملک میں فرقہ واریت ڈالروں کے بل بوتے پر ہونے والی دہشتگردی ہے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کی حکومت اس وقت پاکستان کی کمزور ترین حکومت ہے جو اپنی کرسی بچانے کے لئے ہر کام کرنا چاہتی ہے، سرکاری ملازم کو ملازمت میں مزید توسیع نہیں ملنی چاہیئے چاہے وہ ملک کا آرمی چیف ہی کیوں نہ ہو، اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کی عوام کو ملک بچانے کے لئے باہر نکلنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے نوابشاہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو کچھ نہیں دیا، اس وقت بلوچستان آگ اور خون میں جل رہا ہے، ملک میں مایوسی، بے چینی پھیلی ہوئی ہے، ان حالات میں حکومت اپنی عوام کو تحفظ دینے ان کے مسائل حل کرنے اور انہیں حقوق دینے کے بجائے اپنے مفادات کے لئے سرگرداں ہے، ایسے موقع پر عالمی قوتوں نے پاکستان کے اندرونی خلفشار سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے بیج بونا شروع کردیئے ہیں۔

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ امریکہ کبھی بھی پاکستان کا دوست نہیں رہا اس کے پاکستان میں اپنے مفادات ہیں، کراچی سے پاراچنار تک دہشت گردی جاری ہے، ملک کی خارجہ و داخلی پالیسیاں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں، ملک کو قاتلوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، سندھ میں دوہرے نظام سے پورے پاکستان کو نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں فرقہ واریت ڈالروں کے بل بوتے پر ہونے والی دہشت گردی ہے، مجلس وحدت مسلمین متحد ہوکر دشمن اسلام کا مقابلہ کرے گی۔ اس موقع پر صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ، مختار احمد امامی، ناصر حسینی، عبداللہ مطہری، محمد اسلم بھٹی و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 224731
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش