0
Friday 28 Dec 2012 00:27

بینظیر بھٹو نے جمہوریت کیلئے جو قربانیاں دیں وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، الطاف حسین

بینظیر بھٹو نے جمہوریت کیلئے جو قربانیاں دیں وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، الطاف حسین
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی پانچویں برسی پر شہید رہنما کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے پاکستان میں جمہوریت کی بحالی اور اس کی بقاء کیلئے طویل جدوجہد کی اور بالآخر جمہوریت کی خاطر ہی اپنی جان کی قربانی دیدی، وہ شہیدجمہوریت ہیں اور انہوں نے جمہوریت کیلئے جو قربانیاں دیں وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی قربانی کو قبول فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ انہوں نے شہید رہنما کی برسی پر صدر مملکت آصف علی زرداری، ان کے بچوں اور پیپلز پارٹی کے تمام رہنماؤں اور کارکنوں سے بھی دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 225642
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش