0
Friday 28 Dec 2012 23:59

روزانہ کی بنیاد پر 10 سے 12 افراد کا قتل کس کے ہاتھ پر تلاش کیا جائے، ثروت اعجاز قادری

روزانہ کی بنیاد پر 10 سے 12 افراد کا قتل کس کے ہاتھ پر تلاش کیا جائے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اتحاد و یکجہتی کے ساتھ ہی دہشت گردی کی کمر کو توڑا جاسکتا ہے۔ جمہوری دور حکومت میں بھی آمرانہ پالیسیوں کو اپنایا گیا جس کے باعث دہشت گرد مضبوط ہوئے۔ دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو توڑنے کے لیے کل جماعتی سربراہ کانفرنس کیوں نہیں بلائی جاتی یہ سوالیہ نشان ہے۔ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے تسلسل کا نہ رکنا مذہبی و سیاسی جماعتوں کے کارکنان کو موت کی نیند سلا دینا معمول بن چکا ہے مگر ٹارگٹ کلنگ کو روکنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے بلکہ زبانی جمع خرچ سے کام چلایا جارہا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر 10 سے 12 افراد کا قتل کس کے ہاتھ پر تلاش کیا جائے۔ رمضان المبارک سے لے کر آج تک ہمارے 24 سے زائد کارکنوں کو شہید کیا جاچکا ہے مگر افسوس کسی ایک کے قاتل کو بھی گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر گلستان جوہر، شاہ فیصل کالونی سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ موجودہ جمہوری حکومت کے اقتدار انتقال کا وقت ہے مگر کراچی امن کی بجائے عراق و افغانستان کا منظر پیش کررہا ہے۔ ملک کی ترقی معاشی استحکام کے لیے ضروری ہے کہ امن کی کوششوں کو پروان چڑھا کر قیام امن کو یقینی بنایا جائے اور دہشت گردی کے خلاف نبرد آزما محب وطن قوتوں کو آگے لانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اللہ رب العزت کا انعام ہے اور اس کی حفاظت کے لیے بانیان پاکستان کی اولادیں کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک مذہبی، سیاسی و فلاحی تنظیم ہے۔ ہم خدمت سب کے لیے سلوگن کے ساتھ آگے کی طرف جارہے ہیں انتخابات میں عوام نے پی ایس ٹی پر اعتماد کا اظہار کیا تو انشاء اللہ عزوجل انہیں مایوس نہیں کریں گے۔ پاکستان سنی تحریک ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور کرپشن کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔
خبر کا کوڈ : 225960
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش