0
Wednesday 2 Jan 2013 14:12

گلگت بلتستان میں ایس ایم ایس اور ایم ایم ایس سروس پر پابندی لگا دی جائے، صوبائی حکومت

گلگت بلتستان میں ایس ایم ایس اور ایم ایم ایس سروس پر پابندی لگا دی جائے، صوبائی حکومت
اسلام ٹائمز۔ صوبائی انتظامیہ نے وفاقی وزارت داخلہ سے گلگت بلتستان میں موبائل ایس ایم ایس اور ایم ایم ایس سروس پر پابندی لگانے کی درخواست کی ہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے دفتر سے وفاقی وزارت داخلہ کو لکھے جانے والے ایک مراسلہ نمبر SOH-2(6)/2010 میں گلگت بلتستان میں ایس ایم ایس اور ایم ایم ایس پر پابندی لگانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ موبائل پیغامات کی وجہ سے ہی شاہراہ قراقرم اور لولوسر میں مسافر بسوں پر حملے ہوئے اور گلگت کی کشیدہ صورتحال کو مزید کشیدہ بنانے میں موبائل ایس ایم ایس کا کردار ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فرقہ وارانہ عناصر لوگوں میں اشتعال پیدا کرنے، ہنگامہ آرائی اور ہڑتال کے لئے ایس ایم ایس اور ایم ایم ایس کا استعمال کرتے ہیں، اس لئے گلگت بلتستان کی حکومت نے وفاقی حکومت سے تحریری طور پر اپیل کی ہے کہ گلگت بلتستان میں ہر طرح کے ایس ایم ایس اور ایم ایم ایس سروس پر مکمل پابندی عائد کی جائے تاکہ ایس ایم ایس اور ایم ایم ایس سروس کو شرپسندی کے لئے استعمال کرنے والے عناصر کے مذموم مقاصد خاک میں مل سکیں
خبر کا کوڈ : 227209
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش