0
Thursday 3 Jan 2013 01:12

مغرب ایران کے صدارتی انتخابات پر اثرانداز ہونا چاہتا ہے، رامین مہمان پرست

مغرب ایران کے صدارتی انتخابات پر اثرانداز ہونا چاہتا ہے، رامین مہمان پرست
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے کہا ہے کہ مغرب ایران کے آئندہ صدارتی انتخابات پر اثرانداز ہونے کے لئے ملت ایران پر دباؤ ڈالنا چاہتا ہے۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا تہران میں خبرنگاروں کے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مغرب ایران کے ساتھ مستقیم جنگ اور درگیری کے بھاری خراجات برداشت کرنے کی بجائے اپنے دباو میں اضافہ کرکے ملت ایران کے درمیان اختلاف و افتراق کا راستہ ہموار کرنا چاہتا ہے، تاکہ وہ ایران کے آئندہ صدارتی انتخابات پر اثرانداز ہو کر اپنی مرضی کا نتیجہ حاصل کر سکے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران سمیت مختلف ممالک پر دباو ڈالنے اور ان میں داخلی بحران ایجاد کرنے کی غرض سے غرب ان ممالک کے خلاف مختلف بیں الاقوامی اداروں کے ذریعے قراردادیں منظور کرواتا ہے۔ رامین مہمان پرست کا مزید کہنا تھا کہ داخلی اتحاد و یکجہتی کا تحفظ، متحد و منسجم قیادت اور انقلاب اسلامی کے اصول و اقدار کی پابندی ایسے اہم عوامل ہیں جن کے ذریعے انتخابات سمیت مختلف حالات میں کامیابی اور دشمن انقلاب اسلامی کی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکتا ہے۔

رامین مہمان پرست نے دنیا میں طاقت کے ڈھانچے میں تبدیلی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سوویت یونین کا شیرازہ بکھرنے کے بعد مغرب نے یہ خیال کیا کہ اب علاقے میں اس کے پروگراموں پر عمل درآمد کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے، لیکن اسلامی بیداری کے آغاز اور مغرب کی حمایت کے بغیر عوام کی اپنی سرنوشت تعیین کرنے میں شرکت نے بین الاقوامی نظام میں تبدیلیاں پیدا کر دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت نے اس بیداری کو روکنے کے لیے بہت سے ہتھکنڈے اختیار کئے، جن میں مختلف اسلامی ممالک میں تفرقہ اور اختلاف ڈالنا بھی شامل تھا۔
خبر کا کوڈ : 227550
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش