0
Thursday 3 Jan 2013 23:49

طالبان کی پیشکش پر سیاسی قیادت حکمت عملی پر غور کرے، پاک فوج کا مشورہ

طالبان کی پیشکش پر سیاسی قیادت حکمت عملی پر غور کرے، پاک فوج کا مشورہ
اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی پیشکش کے بعد پاک فوج نے سیاسی قیادت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی حکمت عملی پر غور کرے۔ رپورٹس کے مطابق طالبان کی امن پیشکش پر جمعہ کو ہونے والے کور کمانڈرز اجلاس میں غور کیا جائے گا تاہم فوج چاہتی ہے کہ سیاسی قیادت عسکریت پسندوں کی جنگ بندی کی پیشکش پر ردعمل ظاہر کرے۔ رپورٹ میں ایک اعلیٰ فوجی افسر کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ حکومت کو کرنا ہے کہ وہ عسکریت پسندوں سے مذاکرات کرتی ہے یا نہیں، پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ سیاسی رہنماؤں کو ان حالات کا فائدہ اٹھانا چاہئے کیونکہ پاک فوج کے انسداد دہشت گردی آپریشنز کی وجہ سے طالبان پر دباؤ بڑھا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے طالبان نے اپنے پے درپے بیانات میں حکومت کو جنگ بندی کی پیشکش کی تھی، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ حکیم اللہ محسود بھی امن پیشکش کی تصدیق کرچکے ہیں تاہم انہوں نے ہتھیار پھینکنے سے انکار کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 227816
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش