0
Saturday 29 Dec 2012 00:19

حکومت سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں مگر غیر مسلح نہیں ہوں گے، حکیم اللہ محسود

حکومت سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں مگر غیر مسلح نہیں ہوں گے، حکیم اللہ محسود
اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ حکیم اللہ محسود کا کہنا ہے کہ حکومت سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں مگر غیر مسلح نہیں ہوں گے۔ ایک غیر ملکی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ حکیم اللہ محسود نے انہیں ایک ویڈیو پیغام بھجوایا ہے۔ ویڈیو میں حکیم اللہ محسود نے کہا ہے کہ وہ مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں تاہم مذاکرات غیر سنجیدہ نہیں ہونے چاہئیں۔ حکیم اللہ محسود کا کہنا ہے کہ ان سے غیر مسلح ہونے کا مطالبہ کرنا مذاق کے مترادف ہے۔ ویڈیو پیغام میں ان کے نائب ولی الرحمان بھی ان کے ساتھ بیٹھے تھے۔
خبر کا کوڈ : 225971
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش