0
Saturday 5 Jan 2013 02:27

ہری پور، سانحہ مستونگ کیخلاف ایم ڈبلیو ایم اور ایس یو سی کی مشترکہ احتجاجی ریلی

ہری پور، سانحہ مستونگ کیخلاف ایم ڈبلیو ایم اور ایس یو سی کی مشترکہ احتجاجی ریلی
اسلام ٹائمز۔ سانحہ مستونگ کیخلاف ہری پور میں مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل کے زیر اہتمام مشترکہ احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جو امامیہ مسجد سے شروع ہو کر پنیاں چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ شیعہ علماء کونسل کے صوبائی سیکرٹری جنرل وسیم اظہر ترابی اور ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ وحید عباس کاظمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سانحہ مستونگ پر عدالتی کمشن مقرر کیا جائے اور شفاف تحقیقات کے ذریعہ زائرین کے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ انصاف کی بالادستی قائم ہو۔ انہوں نے کہا کہ جب تک بے گناہوں کا خون بہانے والے سفاک عناصر کا محاسبہ نہیں کیا جائے گا تب تک دہشت گردی اور خون کی ہولی جاری رہے گی۔ 

اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے گلگت یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے ان اقدامات کی سختی سے مذمت کی، جس کے تحت یونیورسٹی سے 16 شیعہ طلباء کو نکال کر ان کی تعلیمی سرگرمیوں کو دانستہ روک دیا گیا۔ ریلی میں ایک ہفتہ قبل مقامی سطح پر ایک ریلی میں شیعہ کافر کے نعروں کی بھی شدید مذمت کی گئی اور پولیس انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ایسے واقعات کی قبل از وقت روک تھام کیلئے حکمت عملی اپنائے بصورت دیگر حالات کوئی بھی رخ اختیار کر سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 228109
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش