0
Wednesday 1 Apr 2009 11:46

بھارت اور پاکستان کو دہشت گردی کے یکساں مسائل کا سامنا ہے، من موہن سنگھ

بھارت اور پاکستان کو دہشت گردی کے یکساں مسائل کا سامنا ہے، من موہن سنگھ
نئی دہلی (آن لائن) بھارتی وزیرعظم من موہن سنگھ نے کہاہے کہ بھارت اور پاکستان کو دہشت گردی کے یکساں مسائل کا سامنا ہے جبکہ دونوں ممالک کو اس سلسلے میں مشترکہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن میں ہونیوالے جی 20 اجلاس میں شرکت کیلئے روانگی سے قبل صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ ہمیشہ کہتے رہے ہیں کہ پاکستان اور بھارت دہشت گردی کے ایک جیسے مسائل کا شکار ہیں اور دہشت گردی کی اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے دونوں ممالک کو مشترکہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی مخلصانہ خواہش ہے کہ حکومت پاکستان اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے حوصلہ افزاء اقدامات اٹھائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہماری ہمدردیاں حکومت اور پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اگر کمپوزٹ ڈائیلاگ کا عمل دوبارہ شروع کرنیکا کا خواہاں ہے تو وہ ممبئی حملوں کے حوالے سے تحقیقات کے متعلق نتیجہ خیز اقدامات اٹھائے کیونکہ اسی سے یہ ثابت ہو گا کہ حکومت پاکستان دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے حوالے سے بالکل مخلص ہے۔
خبر کا کوڈ : 2283
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش