0
Saturday 5 Jan 2013 22:29

شریف برادران کی متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات

شریف برادران کی متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کے قائد میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زائد النہیان سے ان کے کیمپ آفس روجھان ضلع راجن پور میں خیر سگالی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریف نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر کی پاکستان آمد ہمارے لیے باعث اعزاز اور باعث فخر ہے اور ان کا یہ دورہ پاکستان اور اس کے عوام سے ان کی محبت اور دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ نواز شریف نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے اور ہزار ہا پاکستانی متحدہ عرب امارات کی ترقی اور خوشحالی میں مصروف عمل ہیں۔ 

نواز شریف نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان میں قدرتی آفات، چیریٹی اور دیگر ترقیاتی منصوبوں میں زبردست تعاون کرنے پر متحدہ عرب امارات کے صدر کا شکریہ بھی ادا کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے آزمائش کی ہر گھڑ ی میں ہمیشہ پاکستان اور اس کے عوام کا ساتھ دیا ہے، متحدہ عرب امارات کے صدر نے اس موقع پر کہا کہ وہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں اور پاکستان کے عوام کے دکھ درد اور خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔
خبر کا کوڈ : 228383
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش