0
Saturday 5 Jan 2013 22:10
لانگ مارچ میں کسی بڑے لیڈر کو خطرہ ہے

طالبان نے لانگ مارچ کیلئے اسلام آباد آنیوالوں کا استقبال کرنیکی دھمکی دی ہے، رحمان ملک

طالبان نے لانگ مارچ کیلئے اسلام آباد آنیوالوں کا استقبال کرنیکی دھمکی دی ہے، رحمان ملک
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ لانگ مارچ پر حملے کا خطرہ ہے اور یہ وارننگ بشیر بلور پر حملے سے پہلے انہیں دی گئی دھمکی جیسی ہے، طاہر القادری سے ملاقات میں انہیں سکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا جائے گا۔ سیکرٹری اطلاعات چوہدری رشید احمد کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ تحریک طالبان کے رہنما کی کال ٹریس ہوئی ہے کہ اسلام آباد آنے والوں کا استقبال کیا جائے گا۔ رحمان ملک نے کہا کہ یہ باتیں کسی کو ڈرانے کیلئے نہیں بلکہ اس لئے بتا رہا ہوں کہ معلومات تک رسائی عوام کا حق ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ طاہر القادری لانگ مارچ کیلئے جتنے لوگ لے کر آنا چاہتے ہیں لے آئیں، انہیں خوش آمدید کہا جائے گا، مگر مقامی لوگوں کی تکالیف کا بھی احساس کیا جائے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کیلئے انہیں مذاکراتی ٹیم بنا کر ارکان کے نام بتانے کی بھی پیشکش کی ہے، مگر تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ انہوں نے طالبان سے اپیل کی کہ وہ مسلمان کی حیثیت سے تحریک طالبان سے بغاوت کرکے ہتھیار پھینک دیں، انہیں ملک کی خدمت کیلئے نوکریاں دی جائیں گی۔ ایک سوال کے جواب میں رحمان ملک نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس نیب کو بھجوا رکھا ہے، کل نیب کو کارروائی کیلئے یاد دہانی کا خط بھجوایا جائے گا۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ اسلام آباد آنے سے کسی کو نہیں روکا، مگر تحریک منہاج القرآن کے لانگ مارچ میں کسی بڑے لیڈر پر حملے کا خطرہ ہے۔ اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ وہ کسی کو دارالحکومت آنے سے ڈرا نہیں رہے مگر گذشتہ روز سے سنجیدہ نوعیت کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔ رحمان ملک نے کہا کہ طاہر القادری سے کچھ نہیں چھپاؤں گا۔ دھمکیوں سے انہیں آگاہ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی خدشات کے باوجود انہیں ہر ممکن سہولتیں فراہم کریں گے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ معصوم لوگ ٹی ٹی پی سے بغاوت کر دیں۔ انہوں نے طالبان کو چھوڑنے والوں کو سرکاری ملازمت دینے کی بھی پیشکش کی۔ رحمان ملک نے کہا کہ جتنے مرضی لوگ اسلام آباد آئیں لیکن ایسی جگہ کا انتخاب کریں جہاں سب سما سکیں۔
خبر کا کوڈ : 228378
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش