0
Wednesday 31 Mar 2010 15:31

الجزائر میں اسرائیلی جاسوس گرفتار

الجزائر میں اسرائیلی جاسوس گرفتار
اسلام ٹائمز – اسنا نیوز ایجنسی کے مطابق الجزائر کے وزیر داخلہ نورالدین زرہونی نے اعلان کیا ہے کہ ایک اسرائیلی جاسوس پکڑا گیا ہے جس کے پاس سپین کا جعلی پاسپورٹ تھا۔ خبری ذرائع کے مطابق یہ جاسوس دارالحکومت سے 610 کلومیٹر جنوب کی طرف واقع شہر حاسی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر ابھی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ رپورٹس کے مطابق گرفتار ہونے والا شخص تقریباً 35 برس کا ہے جسکا نام آلبرتو ہے۔ اس پر الزام ہے کہ وہ اسرائیلی جاسوسی ایجنسی موساد کے ساتھ وابستہ ہے۔
دوسری طرف شام کے خبررساں ادارے سانا کے مطابق یہ شخص سپین کے شہر بارسلونا سے الجزائر میں داخل ہوا تھا اور حاسی میں ایک پیٹروکیمیکل کمپنی کے ساتھ کام شروع کیا۔ الجزائر کے خبری ذرائع کے مطابق اس کی ذمہ داری الجزائر میں اسلامی تحریک مزاحمت فلسطین حماس کے حامی افراد کی شناسائی کرنا تھی۔
رپورٹس کے مطابق امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے کچھ اراکین اسرائیل کی درخواست پر اس جاسوس کی رہائی کیلئے الجزائر روانہ ہو چکے ہیں۔ الجزائر کے روزنامے النھار نے رپورٹ دی ہے کہ آلبرتو مارچ کے وسط میں گرفتار کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 22841
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش