0
Wednesday 9 Jan 2013 15:35

پشاور، دہشتگردوں کی فائرنگ سے پی پی کرم ایجنسی کے صدر ڈاکٹر ریاض شاہ شہید

پشاور، دہشتگردوں کی فائرنگ سے پی پی کرم ایجنسی کے صدر ڈاکٹر ریاض شاہ شہید

اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کرم ایجنسی کے صدر ڈاکٹر سید ریاض حسین شاہ کو نامعلوم دہشتگردوں نے پشاور میں فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔ نعش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ریاض حسین شاہ کو دہشتگردوں نے پشاور کے علاقہ ڈبگری گارڈن میں اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ شہید ریاض حسین کا بنیادی تعلق پارا چنار کے علاقہ پیواڑ سے تھا اور اس سے قبل بھی ان پر پارا چنار میں خودکش حملہ ہوا تھا۔ تاہم آج ہونے والے حملہ میں وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔ اس قبل 2 جنوری کو معروف شیعہ رہنماء ابرار حسین کو نامعلوم افراد نے پشاور میں ہی فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا۔ شہید ریاض شاہ کی نعش پہلے پوسٹ مارٹم کیلئے خیبر میڈیکل سینٹر منتقل کی گئی، جس کے بعد اسے امامیہ مسجد حیات آباد لایا گیا۔ شہید ریاض حسین کی نماز جنازہ بھی وہاں ہی ادا کی گئی۔ 

شہید کے اہل خانہ اور دیگر رشتہ دار بھی پشاور پہنچ چکے ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران پشاور میں دو اہم اہل تشیع رہنماوں کی ٹارگٹ کلنگ نے ملت تشیع کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ ریاض حسین شاہ کی ٹارگٹ کلنگ پر شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر علامہ رمضان توقیر، مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبیل حسن مظاہری، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے صدر اقتدار علی شایان اور امامیہ جرگہ خیبر پختونخوا کے رہنماء مظفر علی اخونزادہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

خبر کا کوڈ : 229534
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش