0
Thursday 3 Jan 2013 02:51

پشاور، دہشتگردوں کی فائرنگ سے انجمن علمدار کے سابق رکن حاجی ابرار حسین شہید

پشاور، دہشتگردوں کی فائرنگ سے انجمن علمدار کے سابق رکن حاجی ابرار حسین شہید
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں دہشتگردوں نے ٹارگٹ کلنگ کی ایک واردات میں شیعہ رہنماء اور انجمن علمدار قصہ خوانی کے سابق رکن حاجی ابرار حسین کو فائرنگ کر کے شہید کردیا۔ نامعلوم دہشتگردوں نے ابرار حسین کو رات کے وقت قلعہ بالا حصار کے قریب نشانہ بنایا۔ شہید کی میت رات گئے کوہاٹ منتقل کردی گئی۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے سربراہ علامہ محمد رمضان توقیر اور مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سبیل حسن مظاہری نے حاجی ابرار حسین کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ جبکہ صدر میں منعقدہ دستہ امامیہ کے موقع پر آئی ایس او پشاور ڈویژن کے سیکرٹری جنرل توقیر نے بھی واقعہ کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے مجرموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 227570
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش