0
Thursday 10 Jan 2013 14:35

پیپلز پارٹی کا سرائیکی صوبے کے قیام کیلئے بل جلد قومی اسمبلی میں لانے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی کا سرائیکی صوبے کے قیام کیلئے بل جلد قومی اسمبلی میں لانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے جنوبی پنجاب میں سرائیکی صوبے کے قیام کے لئے بل جلد قومی اسمبلی میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس ضمن میں گزشتہ روز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین و صدر مملکت آصف علی زرداری کی صدارت میں بلاول ہاﺅس میں منعقدہ پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں سرائیکی صوبے کے قیام کے لئے آئین میں مجوزہ ترامیم کے مسودہ پر غور کیا گیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ صوبوں کے قیام سے متعلق پارلیمانی کمیشن کی سفارشات آنے کے بعد اس مسودہ کو حتمی شکل دی جائے گی۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سرائیکی صوبے کے قیام کے لئے پارلیمانی جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت جلد مکمل کی جائے گی۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پنجاب میں آئندہ انتخابات کی تیاریوں، پارٹی کی تنظیم سازی اور جنوبی پنجاب میں سرائیکی صوبے کے قیام کے لئے سیاسی قوتوں سے بات چیت کے لئے پارٹی کے سنیئر وائس چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کر دی ہے جس میں سینیٹر جہانگیر بدر، منظور وٹو، مخدوم شہاب الدین اور راجہ ریاض شامل ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 229848
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش