0
Wednesday 9 Jan 2013 22:12

14 جنوری کو پیپلز پارٹی کا جلسہ ہر سازش کا جواب ہوگا، صدر آصف زرداری

14 جنوری کو پیپلز پارٹی کا جلسہ ہر سازش کا جواب ہوگا، صدر آصف زرداری
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ لانگ مارچ دھرنے اور دیگر سازشیں جمہوریت کو نقصان نہیں پہنچا سکتیں، 14 جنوری کو پیپلز پارٹی کا مٹھی میں ہونے والا جلسہ ہر سازش کا جواب ہوگا، اگلے الیکشن میں پیپلز پارٹی سب مخالفین کی زبان بند کردے گی، ہم نے جو بھی وعدہ کیا ہے وہ پورا کیا ہے لہذا کسی کو بھی الیکشن کے حوالے سے شکوک شہبات میں نہیں پڑنا چاہئے، بروقت الیکشن کا وعدہ بھی پورا کریں گے اور جلد توانائی کے بحران پر قابو پالیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول ہاؤس کراچی میں پاکستان میں امریکہ میں پاکستان کی سفیر شیری رحمان، وفاقی وزراء نوید قمر، احمد مختار سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ذرائع کے مطابق صدر زرداری سے امریکہ میں پاکستانی سفیر شیری رحمان سے 24 گھنٹوں میں دو ملاقات کی ہیں ون ٹو ون ہونے والی ملاقات میں صدر اور شیریں رحمان کے مابین پاک امریکہ تعلقات اور امریکہ کے نئے وزیر کے نئے وزیر دفاع کی تعیناتی کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

واضح رہے کہ 14 جنوری کو تحریک منہاج القرآن کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے عوامی مارچ کا اعلان کیا ہے، ایسے موقع پر پیپلز پارٹی کی جانب سے 14 جنوری ہی کی تاریخ میں سیاسی جلسہ کا اعلان انتہائی اہمیت کا احامل ہے۔ پیپلز پارٹی نے ایک ایسے موقع پر کہ جب ملک میں لانگ مارچ کیا جارہا ہے جلسہ کا اعلان کرکے بہت سارے سوالات کا جنم دیا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ طاہر القادری بظاہر کسی جماعت کے خلاف نہیں ہیں لیکن ان کی جانب سے اعلان کردہ لانگ مارچ ایم کیو ایم کے علاوہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے خلاف کھلی جنگ کا اعلان ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس جنگ میں جیت طاہر القادری کا مقدر بنتی ہے یا پھر آصف زرداری، نواز شریف و دیگر کا یہ تو وقت ہی بہتر بتائے گا۔
خبر کا کوڈ : 229664
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش