0
Sunday 13 Jan 2013 08:00

گورنر ہاوس لاہور کے باہر 16 گھنٹوں سے شیعیان حیدر کرار کا دھرنا جاری، موٹروے بھی بند کرنے کا اعلان

گورنر ہاوس لاہور کے باہر 16 گھنٹوں سے شیعیان حیدر کرار کا دھرنا جاری، موٹروے بھی بند کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام گذشتہ سولہ گھنٹوں سے گورنر ہاوس کے باہر کوئٹہ میں شیعیان حیدر کرار کے دھرنے سے اظہار یکجہتی کے لئے اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف دھرنا جاری ہے، مگر کسی حکومتی ادارے یا شخصیت نے احتجاج کرنے والوں سے مذاکرات کئے ہیں اور نہ ہی کوئٹی یکجہتی کونسل کے مطالبات تسلیم کئے گئے ہیں۔ 

ہفتہ کے روز سہ پہر تین بجے سے گورنر ہاوس کے باہر احتجاج کرنے والوں میں ایم ڈبلیو ایم، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور دیگر شیعہ تنظیموں کے ساتھ عام لوگوں کی بڑی تعداد  بھی موجود ہے، جو عشق کربلا اور جذبہ حسینی کے ساتھ گھروں سے نکلے ہیں۔ مظاہرین نے امریکہ، دہشت گرد تنظیموں اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر تلاوت کلام پاک، مصائب و فضائل اہل بیت علیہم السلام، دعائے توسل، اور ماتمداری سے حاضرین کے جذبوں کو اجاگر کیا گیا۔ مظاہرین نے نماز فجر علامہ احمد اقبال رضوی کی اقتدا میں ادا کی۔ 

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری امور سیاسیات ناصر عباس شیرازی نے اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں احتجاجی دھرنے اس وقت تک جاری رہیں گے، جب تک کہ حکومت بلوچستان کے نااہل وزیر اعلٰی کو برطرف نہیں کردیتی اور کوئٹہ کو فوج کے حوالے نہیں کردیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ نے دھرنے دے کر نئی تاریخ رقم کی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنما نے کہا کہ آج موٹروے کو سرگودھا، پنڈی بھٹیاں اور دیگر مقامات سے بھی بند کردیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 230689
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش