0
Tuesday 15 Jan 2013 01:14

بھارت پاکستان کے ساتھ مذاکرات کیلئے پرعزم ہے، سلمان خورشید

بھارت پاکستان کے ساتھ مذاکرات کیلئے پرعزم ہے، سلمان خورشید
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ پاک بھارت کنٹرول لائن تنازعات کی وجہ سے امن عمل متاثر نہیں ہونا چاہیئے۔ بھوٹان کے دورے پر جانے والے بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ لائن آف کنٹرول کے واقعات پر بھارت کو شدید تشویش ہے، پاکستان کو بھارت نے لائن آف کنٹرول کے واقعات پر اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا ہے، کنٹرول لائن واقعات پر پاکستان کی جانب سے جوابات پر بھارت مطمئن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر کشیدگی کو پاک بھارت امن عمل کو متاثر ہونے کی وجہ نہیں بننا چاہیئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاک بھارت ویزا معاہدے پر عمل درآمد جاری رہے گا۔ بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے بھارت کو لائن آف کنٹرول کے واقعات پر شدید تشویش ہے پھر بھی امن کو برقرار رکھنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا حالیہ کشیدگی کے حوالے سے وہ پاکستان کے جواب سے مطمئن نہیں ہیں۔ بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ پاک بھارت تعلقات پٹڑی سے نہ اتریں، بھارت پاکستان کے ساتھ مذاکرات کیلئے پرعزم ہے امن عمل کو کسی صورت متاثر نہیں ہونے دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 231330
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش