0
Thursday 17 Jan 2013 22:36

اسفند یار ولی، ڈاکٹر عشرت العباد، رحمان ملک، نبیل گبول و دیگر کی منظر امام کے قتل پر تعزیت

اسفند یار ولی، ڈاکٹر عشرت العباد، رحمان ملک، نبیل گبول و دیگر کی منظر امام کے قتل پر تعزیت
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان، وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و رکن قومی اسمبلی نبیل گبول، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، سی پی ایل سی کے چیئرمین احمد چنائے اور مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں نے ایم کیو ایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن فون کرکے متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی منظر امام کے بہیمانہ قتل کے واقعہ پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین، رابطہ کمیٹی اور کارکنان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے منظر امام شہید کی مغفرت اور سوگوار اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کیلئے دعا بھی کی۔ فون کرنے والوں میں دیگر اہم سیاسی، مذہبی، سماجی، تاجر برادری، صنعت کاروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 232166
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش