0
Wednesday 23 Jan 2013 21:45

مسلم لیگ ن کے سیف الدین کھوسہ کا پی پی میں شمولیت کا اعلان

مسلم لیگ ن کے سیف الدین کھوسہ کا پی پی میں شمولیت کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے ایم این اے سیف الدین کھوسہ پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سردار ذوالفقار کھوسہ کے صاحبزادے سیف الدین کھوسہ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ سیف الدین کھوسہ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت جنوبی پنجاب کی محرومیاں دور کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماوٴں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیف الدین کھوسہ نے پیپلزپارٹی میں اپنی شمولیت کا اعلان کیا۔ سیف الدین نے کھوسہ نے میڈیا کو بتایا کہ خاندانی دباوٴ کے باوجود پیپلزپارٹی میں شمولیت کی، انہیں پاکستان پیپلزپارٹی کا حصہ بن کر ملک کی خدمت کرکے خوشی محسوس ہو گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جلد علاقے کے مزید اہم سیاسی رہنما پیپلزپارٹی میں شامل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت جنوبی صوبہ بنانے کیلئے پرعزم نہیں ہے اور عوام کی محرومیاں دور کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے، پیپلز پارٹی میں شمولیت کی تقریب میں صدر آصف علی زردار ی کی ہمشیرہ فریال تالپور، جہانگیر بدر، قمرزمان کائرہ سمیت دیگر رہنماء بھی شریک ہوئے۔ جہانگیر بدر نے کہا کہ وہ سیف الدین کھوسہ اور ان کے دوستوں کو پارٹی میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں کیونکہ پیپلز پارٹی مفاہمت کی پالیسی پر کام کر رہی ہے۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے جمہوریت پسند لوگوں کو ساتھ ملا کر اسی اسمبلی سے نئے صوبے کا آئینی بل منظور کرایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 234023
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش