0
Saturday 26 Jan 2013 13:10

مجلس وحدت مسلمین سیاسی پالیسی جاری کرنے کیلئے 2 فروری کو لاہور میں سیمینار کرائے گی

مجلس وحدت مسلمین سیاسی پالیسی جاری کرنے کیلئے 2 فروری کو لاہور میں سیمینار کرائے گی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین نے 2 فروری کو لاہور میں ایک سیمینار بعنوان ’’ہمارا دین عین سیاست ہے اور ہماری سیاست عین ہمارا دین ہے‘‘ کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی سیاسی پالیسی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ سیمینار کے انعقاد کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے مرکزی سیکرٹریٹ میں خصوصی اجلاس بلایا گیا جس کی صدارت مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے کیا۔

اجلاس میں آئندہ انتخابات میں حلقہ وار بھرپور کردار ادا کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا اور اسی اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ انتخابات اور حق رائے دہی کے استعمال کو موثر بنانے کے لئے خصوصی طور پر اقدامات کئے جائیں گے۔ اجلاس میں تمام ضلعی مسولین کو یہ باور کرایا گیا کہ وہ اپنے اپنے حلقے اور یونین کونسلز میں شیعہ ووٹ کو دہشت گرد جماعت کے حامیوں اور ملک دشمنوں کے خلاف بھرپور طاقت سے استعمال کریں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ انشااللہ مجلس وحدت مسلمین آئندہ انتخابات میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار تبدیلی کا آغاز کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام میں یہ شعور بیدار کریں گے کہ تکفیری گروہ استعمار کا ایجنٹ ہے اور ایسے امیدوار جو ان کی سرپرستی یاپشت پناہی کرتے ہیں وہ بھی قتل وغارت جیسے قبیح فعل میں برابر کے شریک ہیں اس لئے انہیں کسی طور بھی ووٹ نہ دیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت کا کردار انتہائی اہم ہو گا اور ہم مخلص اور وطن دوست امیدواروں کو سپورٹ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 234750
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش