0
Friday 1 Feb 2013 14:59

طاہر القادری کے مطالبات قوم کیلئے امید کی کرن ہیں، تحریک منہاج القرآن

طاہر القادری کے مطالبات قوم کیلئے امید کی کرن ہیں، تحریک منہاج القرآن
اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات غلام محمد قادری نے کہا ہے کہ لانگ مارچ اور دھرنے کی صورت میں حکومتی ٹیم کے ساتھ ہونیوالے کامیاب مذاکرات ملک و قوم کے بہترین مستقبل کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کو غیر قانونی قرار دینے والے اب کس منہ سے مارچ کررہے ہیں۔ اس بار بھی اگر الیکشن فرسودہ نظام کے تحت ہوجاتے تو ملک و قوم کو تباہی سے کوئی نہیں بچاسکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکڑ طاہر القادری کی شخصیت پر کیچڑ اچھالنے کی بجائے اگر ان کے اہداف کو سمجھا جائے اور ان پر عملدر آمد کرانے میں تحریک کی مدد کی جائے تو ملک کی تقدید بدل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام تر مسائل کا موجب فرسودہ نظام ہے۔ تحریک منہاج القران ملک و قوم کو اس فرسودہ نظام سے نجات دلائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ڈاکٹر طاہر القادری کے مطالبات اور تجاویر کے مطابق الیکشن نہ کروائے گئے اور ترقیاتی کاموں کے نام پر فنڈز کے اجرا پر پابندی نہ لگائی گئی۔ تو ان الیکشن میں منتخب ہونے والی اسمبلی غیر قانوںی ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 235966
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش