0
Thursday 31 Jan 2013 22:35

الیکشن کمیشن انتخابات سے قبل پی پی اور اے این پی کی دھاندلی کا نوٹس لے، سراج الحق

الیکشن کمیشن انتخابات سے قبل پی پی اور اے این پی کی دھاندلی کا نوٹس لے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے وزراء پرانی تاریخوں میں بھر تیاں، ٹرانسفرز اور پوسٹنگ کر رہے ہیں۔ جب کہ بجلی کے کھمبوں اور ٹرانسفارمرز کو اکھاڑ کر ایک جگہ اسٹور کیا جا رہا ہے تاکہ وہ عوام کی مجبوری سے فائدہ اٹھاکر الیکشن پر اثر انداز ہوں۔ یہ الیکشن قواعد و ضوابط کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں صوبائی الیکشن کمیشنر سونو خان بلوچ سے ان کے آفس میں ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر صحت عنایت اللہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
 
سراج الحق نے کہا کہ دیر بالا اور دیر پائین میں مخلوط حکومت کے وزراء اور ممبران حکومت کے سرکاری وسائل کا غلط استعمال کرکے ملک میں شفاف الیکشن منعقد کرنے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی پارٹیاں سرکاری وسائل کا غیر قانونی طور پر بے دریغ استعمال کرکے مخالف امیدواروں کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہی ہیں۔ انہوں نے صوبائی الیکشن کمشنر سے استدعا کی کہ اسی سلسلے کو فوراً بند ہونا چاہئے اور دیر بالا اور لوئر دیر کے ڈی سی اوز اور ای ڈی اوز الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط پر پابندی سے عمل کریں۔ پی پی اور اے این پی کے وزراء اور ممبران کا سرکاری وسائل کا استعمال الیکشن کمیشن کے قواعد اور ضوابط میں دھاندلی کے مترادف ہے۔ جس پر عوام مشتعل ہو سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 236262
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش