0
Saturday 2 Feb 2013 10:41

کشمیریوں کو حق خودارادیت دیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا، ترابی

کشمیریوں کو حق خودارادیت دیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا، ترابی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے تیونس کے حکمران اسلامی پارٹی نہضہ اسلامیہ کے امیر راشد الغنوشی سے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اہم ملاقات کی۔ راشد الغنوشی وفد کے ہمراہ قاضی حسین احمد کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان آئے ہوئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق عبدالرشید ترابی نے راشد الغنوشی کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا اور اٹھ لاکھ قابض بھارتی فوج کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف وزریوں سمیت ماورائے عدالت قتل سے آگاہ کیا۔ عبدالرشید ترابی نے ان کو بتایا کہ دنیا میں اتنی فوج کسی سول آبادی میں نہیں ہے جتنی بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں رکھی ہوئی اور فوجی کو کالے قوانین کے تحت دیکھتے ہی گولی مارنے کے اختیارات دے رکھے ہیں۔ انسانی حقوق کی کوئی تنظیم وہاں جا سکتی ہے اور نہ ہی ریلیف کی کوئی ایجنسی جا سکتی ہے۔ بھارت نے فوج کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ مقبوضہ کشمیر غزہ کی طرح ایک کھلی جیل ہے جہاں ایک کروڑ سے زائد انسانوں کو طاقت کی بنیاد پر یرغمال بنا رکھا ہے۔ سکولز اور کالجز کو فوجی چھائونیوں میں تبدیل کر رکھا ہے۔ بچوں اور خواتین کو ٹارگٹ بنا کر شہید کیا جا رہا ہے۔ 

اس موقع پر راشدالغنوشی نے یقین دلایا کہ وہ اور ان کی تحریک کشمریوں کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حمایت جاری رکھے گی۔ انھوں نے کہاکہ کشمیریوں کو حق دیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ انھوں نے عبدالرشید ترابی کو یقین دلایا کہ وہ 5 فروری کو تیونس میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی منائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ تیونس کے عوام اور اسلامی تحریک کے کارکنوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 236579
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش