0
Thursday 7 Feb 2013 21:18

مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور سہ فریقی مذاکرات میں مضمر ہے، شبیر شاہ

مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور سہ فریقی مذاکرات میں مضمر ہے، شبیر شاہ

اسلام ٹائمز۔ شبیر احمد شاہ نے دو طرفہ مذاکرات کو بھارت کی طرف سے عالمی دباو کم کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ اقوام متحدہ قراردادوں اور سہ فریقی مذاکرات کے بغیر مسئلہ کشمیر حل کرنے کا کوئی تیسرا راستہ نہیں ہے، مزاحمتی قیادت سے مل کر چلنے کی دعوت دیتے ہوئے شبیر شاہ نے کہا کہ تحریکی چولا پہن کر تحریکی تقاضوں کو نظر انداز کرنے والوں کو اپنا الگ راستہ اختیار کرنا چاہئے، جموں و کشمیر فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ نے مرکزی دفتر پر سرینگر، اسلام آباد، بارہمولہ، پلوامہ، گاندربل، بڈگام، شوپیان اور کولگام اضلاع کے پارٹی کارکنوں سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ کشمیریوں کی مسلسل جدوجہد کی وجہ سے بھارتی حکومت پر عالمی دباو بڑھ رہا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی مرضی کے مطابق حل کرے لیکن بھارت اپنی روایتی ضد اور ہٹ دھرمی پر بدستور قائم ہے۔

شبیر احمد شاہ نے کہا کہ بھارت عالمی دباو کو کم کرنے کیلئے دو طرفہ بنیادوں پر کشمیری قیادت سے علیحدہ اور حکومت پاکستان سے علیحدہ مذاکرات کرنے کی کوشش کررہا ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت نے ماضی میں حکومت پاکستان کے ساتھ مسئلہ کشمیر پر جو معاہدے کئے وہ اسلئے ناکام ہوئے کہ ان میں تنازعہ کشمیر کی بنیادی فریق آزادی پسند قیادت کو شامل نہیں کیا گیا تھا اور جو معاہدے دہلی اور سرینگر کے درمیان ہوئے تھے وہ بھی اس لئے ناکام ہوئے کہ ان میں پاکستان شامل نہیں تھا، انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کے صرف دو ہی راستے ہیں ایک اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآ مد کرانا، دوسرا کشمیر کی آزادی پسند قیادت، پاکستان اور بھارت کے درمیان با معنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کا اہتمام کرانا، انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کا کوئی تیسرا راستہ ہو ہی نہیں سکتا ہے، شبیر شاہ نے کہا کہ جو لوگ تحریکی لبادہ پہن کر تحریکی تقاضوں کو نظر انداز کر رہے ہیں انہیں تحریکی چولا اتار کر اپنا الگ راستہ اختیار کرنا چاہئے۔

خبر کا کوڈ : 237906
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش