0
Saturday 9 Feb 2013 02:25

ہمیں اس ملک کو بچانا ہے، کسی سازش کا شکار نہیں ہوں گے، علامہ عباس کمیلی

ہمیں اس ملک کو بچانا ہے، کسی سازش کا شکار نہیں ہوں گے، علامہ عباس کمیلی
اسلام ٹائمز۔ فرقہ وارانہ نفرتیں پھیلائی جارہی ہیں اور مسلمانوں کو لڑانے کی سازش کی جا رہی ہے، شیعہ، سنی، بریلوی، وہابی یہ فرقے ہر ممالک میں ہیں وہاں یہ قتل و غارت گری کیوں نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ نے ایم کیو ایم کے زیر اہتمام ربیع الاول کے سلسلے میں جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقدہ روح پرور محفل ذکر مصطفی (ص) کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ عباس کمیلی نے کہا کہ حضور اکرم (ص) نے دلوں کو جوڑا تھا، آپ ؐ سے پہلے مکہ کے حالات ایسے تھے جیسے آج ہیں، اسی طرح سے ڈکیتیاں، چوریاں ہوتی تھیں، جاگیردارانہ نظام تھا، کرپشن انتہاء کو تھی، غریب کو جینے کا حق نہیں تھا، معاشرے میں دولت ہی معیار تھا، غریب کا کوئی پرسان حال نہیں تھا، مظلوم کو جینے کا حق نہیں تھا، خون کی ندیاں بہتی تھی، روز لاشوں کے انبار لگتے تھے اور ایسے میں اللہ تعالیٰ کے آخری رسول کی رسالت کا آغاز ہوتا ہے جنہوں نے جاہلیت کے دور کی تقدیر بدل دی۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ، سنی، بریلوی، وہابی یہ فرقے تمام ممالک میں ہیں وہاں یہ قتل و غارت گری کیوں نہیں ہے وہاں تو سب شیر و شکر ہیں سب بھائی بھائی ہیں اور یہاں یہ تفرقہ اور سازشیں تصادم کرانے کیلئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شیعہ و سنی علماء کو قتل کیا جا رہا ہے، تیسری قوت ہے جو یہ قتل و غارت گری کر رہی ہے، فرقہ وارانہ نفرتیں پھیلائی جا رہی ہیں اور مسلمانوں کو لڑانے کی سازش کی جا رہی ہے، یہ ساری سازشیں ملک کو دولخت کرنے کیلئے ہیں لہذا اس مبارک محفل میں ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ ہم کسی سازش کا شکار نہیں ہوں گے کیونکہ یہ ملک ہے تو ہم سب ہیں اور یہ نہیں تو کچھ بھی ہے ہمیں اس ملک کو بچانا ہے۔ انہوں نے الطاف حسین کو جشن عید میلاد النبی (ص) اور روح پرور محفل کے انعقاد پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جس طریقے سے اس عظیم الشان محفل کو سجایا گیا ہے وہ تمام مکاتب فکر کے علماء اور مسلمانوں کو ایک مرکز پر جمع ہونے کی ایک مرتبہ پھر دعوت ہے۔
خبر کا کوڈ : 238241
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش