0
Saturday 9 Feb 2013 02:19

ایم کیو ایم کے زیر اہتمام جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں پرنور محفل ذکر مصطفی (ص) کا انعقاد

ایم کیو ایم کے زیر اہتمام جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں پرنور محفل ذکر مصطفی (ص) کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں گزشتہ شب ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں پُرنور محفل ذکر مصطفی (ص) منعقد ہوئی جس میں مختلف مکاتب فکر کے جید علمائے کرام نے سیرت طیبہؐ پر روشنی ڈالی جبکہ ملکی و بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خواں اور قوال حضرات نے بارگاہِ رسالت ؐ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ ذکر مصطفی (ص) کی محفل میں معروف عالم دین مولانا تنویر الحق تھانوی، ممتاز عالم دین علامہ عباس کمیلی اور معروف عالم دین امیر عبد اللہ فاروقی نے آپ (ص) کی سیرت پر روشنی ڈالی جبکہ محفل میں علامہ ظہیر عباس عابدی، آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے مرکزی محرک علامہ مرزا یوسف حسین، متحدہ بین المسلمین کے سینئر نائب صدر مولانا اسد دیوبندی، مولانا علی کرار نقوی، مولانا مرتضیٰ خان، علامہ شاہ فیروز الدین رحمانی، دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس عاملہ کے رکن یحییٰ عطاری، عمران عطاری، معراج عطاری، مفتی عبد العلیم قادری، علامہ سید عون محمد نقوی، علامہ قاری مصباح الحق، علامہ مولانا پیر رفیق، علامہ پیر سید عاشق حسین اور دیگر علماء نے شرکت کی۔

محفل میں ملکی و بین الاقوامی نعت خواں حضرات الحاج محمد اویس رضا قادری، الحاج صدیق اسماعیل، جنید جمشید، الحاج سعید ہاشمی، قاری وحید ظفر قاسمی، محترمہ تابندہ لاری حافظ نعمان طاہر، نعیم عباس روفی، محمد راشد اعظم، محمد ناصر یامین، محمد ریحان قریشی، مکرم علی خان، شفیق احمد، یاسر عباس، عبدالحمید رانا سہروردی، اسد ایوب، ذوالفقار علی حسینی، سید ریحان قادری اور محترمہ سیدہ ثناء نے اپنے اپنے مخصوص لہجے اور انداز میں بارگاہِ رسالت ﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے جبکہ ارمان اسلم جانی و ہمنواز ماں ذکی تاجی و ہمنوا، فرید ایاز و ابو محمد و ہمنوا کے علاوہ امجد فرید صابری و ہمنوا نے بھی اپنے کلام پیش کئے۔
خبر کا کوڈ : 238240
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش