0
Sunday 10 Feb 2013 10:43

افضل گورو کشمیریوں کے ہیرو ہیں، چوہدری عبدالمجید

افضل گورو کشمیریوں کے ہیرو ہیں، چوہدری عبدالمجید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کشمیری رہنماء افضل گورو کو پھانسی دینے پر شدید مذمت کرتے ہوئے آزاد کشمیر میں سرکاری سطح پر تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔ افضل گورو کی پھانسی دیئے جانے کے سوگ میں آزاد کشمیر کا پرچم سرنگوں رہے گا۔ وزیراعظم نے حریت کانفرنس کی کال کی حمایت کرتے ہوئے آزاد کشمیر میں احتجاجی ریلیوں کی کال دی ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر حریت کانفرنس کے زیراہتمام افضل گورو کے تعزیتی ریفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر اقوام متحدہ سےمطالبہ کیا کہ وہ قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں کشمیریوں کی نسل کشی بند کروائے اور بھارت کو ریاستی دہشت گردی کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل کرنے سے باز رکھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حق خودارادیت کی تحریک کو ریاستی دہشت گردی کے ذریعے ختم کرنا اقوام عالم کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں کو بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ استصواب رائے کا حق دلوائے تاکہ کشمیری عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں۔
خبر کا کوڈ : 238512
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش