0
Monday 11 Feb 2013 00:07

شوکت اللہ خان نے خیبر پختونخوا کے نئے گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

شوکت اللہ خان نے خیبر پختونخوا کے نئے گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
اسلام ٹائمز۔ انجینئر شوکت اللہ خان نے خیبر پختونخوا کے نئے گورنر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے ان سے حلف لیا۔ گورنر ہائوس پشاور میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں وزیر اعلیٰ امیر حیدر ہوتی، اسپیکر صوبائی اسمبلی کرامت اللہ چغرمٹی، صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر، بعض وفاقی و صوبائی وزراء، سینیٹرز اور قبائلی عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ انجینئر شوکت اللہ خان باجوڑ ایجنسی سے 2008ء میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ حلف برداری کے بعد انجینئر شوکت اللہ خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک قبائلی کی حیثیت سے گورنر کے طور پر نامزدگی ان کیلئے باعث فخر ہے اور ان کی اولین ترجیح صوبے اور قبائلی علاقوں میں قیام امن ہوگی۔ شوکت اللہ خان نے کہا کہ ان کی ہر ممکن کوشش ہو گی کہ خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں میں امن قائم ہو اور یہاں معاشی و اقتصادی سرگرمیاں شروع ہوسکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے ان کی تقرری کا خیرمقدم کیا ہے اور وہ بھی ان کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 238665
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش